پاکستان اور بنگلہ دیش کے ایئر چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچے جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے بنگلہ دیشی فضائیہ کیلئے جامع تربیتی تعاون کی یقین دہانی کرائی، فریقین کے درمیان سپرمشاق ٹرینر طیاروں کی تیز رفتار فراہمی اور طویل المدتی سپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے موقع پر بنگلہ دیش فضائیہ کی پرانے فلیٹ کی مینٹیننس، ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹمز اور جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔بنگلہ دیشی وفد نے نیشنل آئی ایس آر، سائبر کمانڈ اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے طابق دونوں ممالک نے پاک بنگلہ دیش دفاعی تعلقات کو طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر