لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 3 خارجی جہنم واصل کر دیئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی پولیس سٹیشن نورنگ کی حدود میں کی گئی، ہلاک دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلر محمد عرف مجاہد، خاجی فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک خارجیوں سے کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پسٹل، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے سی ٹی ڈی اور لکی مروت پولیس کو شاباش دی۔آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ناسور دہشت گردوں کیلئے خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ ہو چکی ہے، آخری خارجی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر