بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنیوالے قابل تحسین ہیں: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابل تحسین ہیں۔
بصارت کی نعمت سے محروم افراد کے رسم الخط ’بریل‘ کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ’بریل‘ کے موجد لوئس بریل کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ “بریل ” بصارت سے محروم افراد کے لئے علم اور امید کی کرن ہے، بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابل تحسین ہیں، پنجاب میں سپیشل افراد کے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کر رہے ہیں، بے بصارت افراد کے لئے سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں بریل ریڈنگ سسٹم بھی مہیا کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن میں بے بصارت افراد کر بریل پر پڑھتے دیکھ کر بے پایاں خوشی ہوئی۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل مراکز میں بریل نظام کتابت کے ذریعے درس وتدریس کا پورا سسٹم متحرک ہے، بصارت سے محروم افراد سپیشل صلاحیتوں کے مالک ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر