نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر غور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے 20 ویں اجلاس کے چوتھے پلینم پر مبارکباد دی۔اس موقع پر پاکستان چین تعلقات، پارٹی ٹو پارٹی روابط، علاقائی صورتحال اور سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر مشترکہ تقریبات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار ساتویں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کیلئے چین میں ہیں۔قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر