چارسدہ: شادی کی تقریب کے دوران کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

چارسدہ(نیشنل ٹائمز) چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں چھت مٹہ خیرآباد میں فضل داد نامی شخص کے گھر میں شادی کی تقریب کے دوران کمرے کی چھت گری۔حکام کے مطابق چھت گرنے سے شادی میں آئے ہوئے مہمان ملبے تلے دب گئے، حادثے میں 6 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ بچیوں سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس اور ریسکیو اداروں نے واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں، جبکہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر