سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوانوں تبدیلی کیلئے میدان میں آئیں: حافظ نعیم الرحمان

کراچی(نیشنل ٹائمز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوانوں کو تبدیلی کیلئے میدان میں آنا پڑے گا۔ شہرِ قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ہم نوجوانوں کوہنرسکھائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں اِس وقت ڈھائی کروڑ بچے سکولوں نہیں جاتے، وفاقی وزیراحسن اقبال خود بتاتےہیں بچے سکولوں سےباہراوران کوشرم نہیں آتی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)سےسوال ہےپنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے سکولوں سےباہرکیوں ہے؟ دونوں حکومتی بڑی پارٹیاں جرائم میں ایک دوسرے کی ساتھی ہے، یہ مل کر صدرمملکت کواستثنیٰ دیتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ جنریشن زی کو سپورٹ فراہم کرنے کو کوئی تیار نہیں، جدید دور میں اب امریکا بھی عالمی سپر پاور نہیں رہا ہے، طوفان الااقصیٰ کو سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیابی ملی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وڈیروں،جاگیرداروں،بیوروکریسی کی اجارہ داری ہے، آج بھی انگریزدورکا سسٹم چل رہا ہے، جب تک یہ نظام نہیں بدلےگا تب تک تبدیلی نہیں آسکتی، نوجوان دوسری جماعتوں سےدھوکہ نہ کھائیں، نوجوان آئیں ہمارے ساتھ ملکرکام کریں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیزکےزیادہ ترجھوٹےمعاہدے کیےگئے، ہماری جماعت کےعلاوہ کبھی کسی نےآئی پی پیزکےخلاف احتجاج نہیں کیا، نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں میدان میں آنا پڑے گا، ہم صرف تنقید نہیں عملی جدوجہد کرتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران لیپ ٹاپ دے کرسمجھتے ہیں مسائل حل ہوگئے، ہم نوجوانوں کو ہنرسکھائیں گے، شہرمیں کھیل کے میدان بھی نہیں بچے، نئی نسل کو کھیلنے اور بولنے بھی نہیں دیتے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ریاست نوجوانوں کوبندوق پکڑواتی ہے،حق نہیں دیتی،ہم نوجوانوں کوان کا حق دلوائیں گے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر