برزل پاس سے برف ہٹانے کا آپریشن، برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 افراد شہید

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برزل پاس کھولنے کیلئے برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، برف ہٹانے کے آپریشن کی قیادت کیپٹن اصمد نے کی، 3 جنوری 2026 کو رات 2 بجے برفانی تودہ گرا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تودہ گرنےسے کیپٹن اصمد، دو فوجی جوان اور ایک سویلین مشین آپریٹر برف تلے دب گئے، انتھک کوششوں کے بعد چاروں کو برفانی تودے تلے نکال لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ نے جام شہادت نوش کیا، شہدا نے انتہائی دشوار اور نامساعد موسمی حالات میں کٹھن آپریشن کی قیادت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جان کا نذرانہ دینے والوں کی قربانی اور فرض شناسی پاک فوج کے عزم کی روشن مثال ہے، پاک افواج کے تمام رینکس وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اپنے فرض اور مقصد کی تکمیل کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، واضح رہے کہ 28 سالہ کیپٹن اصمد کا تعلق لاہور سے ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر