دعا ہے نئے سال کا ہردن ملکی سالمیت اور قومی ہم آہنگی کی نوید ہو: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دعا ہے نئے سال کا سورج خوشیاں، خوشحالی، اللہ کے فضل و کرم لئے طلوع ہو۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں، اتحاد ،استقامت، تخلیقی صلاحیت سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سال نو کے موقع پر پیغام میں کہا کہ تمام اہلیان وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں، خدا کرے کہ نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے، 2025ء دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے معرکہ حق میں تاریخ رقم کی، پاکستان کے شاہینوں نے فضائی حدود کا ناقابل تسخیر دفاع کیا، قوم افواج کے ساتھ ملکر ملک کے دفاع میں ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد حملوں میں مادر وطن کیلئے جان قربان کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، حکومت ملک کی معاشی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، حالیہ معاشی اشاریوں میں بہتری حکومت کی درست اور مثبت سمت کی عکاس ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر