الوداع 2025۔۔ خوش آمدید 2026ء، نئے سال کا دنیا بھر میں آتش بازی سے آغاز

لاہور(نیشنل ٹائمز)الوداع 2025۔۔ خوش آمدید 2026، پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آتش بازی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔
لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگیا، لاہور میں لبرٹی چوک پر فائر ورکس کا شاندار نظارہ دیکھا گیا، شہریوں نے جشن منایا، نئے سال کو خوش آمدید کہا، شہری سال نو میں خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے پرامید رہے۔گورنر ہاؤس کراچی ،باغ ابن قاسم، پورٹ گرینڈ میں بھی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، ارض پاک کی سلامتی، ترقی، امن اور استحکام کی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم کیا گیا۔پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی سال نو پر عظیم الشان جشن ہوا، باغ ابن قاسم کراچی میں نیو ایئر نائٹ پر میوزیکل پروگرام ہوا، نامور گلوکاروں کی جاندار پرفارمنسز رہی، نوجوان جھوم اٹھے، آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، اسلام آباد آباد میں بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے اہل وطن کو سال نو کی مبارکباد ہو، عالمی اور عسکری محاذ پر بے شمار کامیابیاں دیکر 2025ء کا سورج غروب ہوا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر