ایف بی آر ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ناکام، 335 ارب روپے کا شارٹ فال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے ٹیکس وصولی کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ایف بی آر موجودہ مالی سال مسلسل پانچویں ماہ ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگیا، مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکس ریونیو میں 335 ارب روپے سے زائد کمی کا سامنا ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق جولائی تا دسمبر 6 ہزار 489 ارب روپے ہدف کے مقابلے وصولی 6 ہزار 154 ارب رہی، جولائی 2025 کے سوا کسی مہینے ٹیکس ہدف پورا نہ ہوسکا، ماہ دسمبر میں بھی ٹیکس وصولی ہدف سے تقریبا 25 ارب روپے کم رہی۔دسمبر میں 1446 ارب ہدف کے مقابلےمیں 1421 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی، دسمبر میں سب سے زیادہ 828 ارب روپے وصولی انکم ٹیکس سے ہوئی، سیلز ٹیکس وصولی 434 ارب روپے رہی، کسٹمز ڈیوٹی سے 123 ارب روپے حاصل ہوئے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 72 ارب روپے سے زائد حاصل ہوئے۔حکام ایف بی آر کے مطابق دسمبر میں ٹیکس ریفنڈز کی مد میں 38 ارب روپے ادا کیے گئے، سالانہ ٹیکس ہدف 14 ہزار 130 ارب سے کم کرکے 13 ہزار 979 ارب روپے کر دیا گیا، کارپوریٹ سیکٹر نے دسمبر کے آخری دن 305 ارب کی بڑی ادائیگیاں کیں۔ذرائع کے مطابق سالانہ ٹیکس ہدف پر نظرثانی آئی ایم ایف کی مشاورت سے کی گئی، آئی ایم ایف اگلے ہفتے ایف بی آر کی ٹیکس کارکردگی کا جائزہ لے گا۔آمدن ہدف سے کم رہنے کے باعث اگلی سہ ماہی میں نئے ٹیکس اقدامات کا امکان برقرار ہے، شارٹ فال پورا کرنے کیلئے متبادل کے طور پر حکومتی اخراجات میں کمی کرنے کی تجویز ہے، حکومتی ٹیکس آمدن میں کمی سے بجٹ خسارے سمیت دیگر اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر