نئے سال کا نیا تحفہ! یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے نئے سال پر عوام کو نیا تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا، یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔حکام نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کے باعث اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا منصوبہ تیار کر لیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.59 روپے فی لٹر تک کمی دیکھی جا سکتی ہے۔مٹی کا تیل 8.92 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔اگر اس (تجویز) کی منظوری دے دی گئی تو پٹرول کی قیمت موجودہ 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریباً 252.85 روپے فی لٹر ہو جائے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گر کر 257.06 روپے فی لٹر تک آ جائے گی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت موجودہ 180.54 روپے کے مقابلے میں 171.62 روپے پر آنے کی توقع ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر