عمر کوٹ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

عمرکوٹ (نیشنل ٹائمز) عمر کوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ عمرکوٹ کے علاقے ڈھورونارو کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لئے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت زوہیب نیازی اور میر مرتضیٰ راجڑ کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا، پویس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر