این اے 130: نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست خارج

لاہور(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کر دی۔ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا۔فیصلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کرتے ہوئے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف نے 1 لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اترنے والی یاسمین راشد نے 1 لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کیے تھے، بعد ازاں ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا جسے الیکشن ٹریبونل نے مسترد کر دیا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر