شہداء کی قربانیاں ملک کے امن و سلامتی کی ضمانت ہیں: ایاز صادق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دہشتگروں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔سردار ایاز صادق نے بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر یکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ میجر عدیل زمان کی شہادت پر قوم کو فخر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی کاکہنا تھاکہ میجر عدیل زمان نے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے وطن پر جان قربان کی، شہداء کی قربانیاں ملک کے امن و سلامتی کی ضمانت ہیں، بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بھارتی پراکسیز کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی حیثیت رکھتے ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔سردار ایاز صادق نے شہید میجر عدیل زمان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیااور کہا کہ شہید کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، سپیکر قومی اسمبلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔



  تازہ ترین   
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر