محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر سول آرمڈ فورسز تعینات کریں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر سول آرمڈ فورسز تعینات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت، پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائینگی۔ حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کرونگا۔ دوران محرم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات لئے جائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر