پنجاب میں ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب میں ملک کا پہلا اور منفرد ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سی ایم سہولت آن دی گو” بازار میں ریڑھی بانوں کو باعز ت روزگار اور شہریوں کو معیاری اور سستی اشیاء ملنے لگیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ریڑھی بانوں کو 400 سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کر دی گئی۔لاہور میں پہلے مرحلے میں دس مقامات پر ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ کھل گئے، گلشن راوی، شادمان، مادر ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاؤن شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن کے سہولت بازار فنکشنل کر دیئے گئے، کھاڑک نالہ، اعوان ٹاؤن، ویلنشیا اور شاہدرہ میں بھی “سہولت آن دی گو بازار “فعال ہو چکے ہیں۔سہولت آن دی گو بازار” میں پھل، سبزیاں، چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر ملیں گی، “سہولت آن دی گو بازار” میں سکیورٹی، واش روم اور صفائی کا شاندار اور بہترین نظام کیا گیا ہے، ڈرائیو تھروخریداری کی سہولت بھی موجود ہے۔فروری تک لاہور میں مزید 5 مقامات پر سہولت آن دی گو بازار فنکشنل کئے جائیں گے، برکی، صدر، نشتر ٹاؤن، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور فیروز والا میں سہولت آن دی گو بازار تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔دکانداروں نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکان کے باقاعدہ مالک بن چکے ہیں، ریڑھیوں کو ہٹانے کی بجائے باوقار اور باقاعدہ سسٹم بنانے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سہولت آن دی گو بازار کے ذریعے رمضان بازاروں میں ملنے والی سستی اشیاء سال بھر دستیاب ہوں گی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہولت آن دی گو بازار کو مرحلہ وار لاہور کے دیگر علاقوں تک وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سہولت آن دی گو بازار قائد محمد نوازشریف کے کلین اور خوبصورت لاہور کا ویژن ہے، ریڑھی بانوں کو اپنی دکانیں ملنے پر جو خوشی ہو رہی ہے اسے محسوس کر سکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس کی اپنی دکان ہے، حقیقی ترقی وہی ہے جس میں ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سہولت آن دی گو بازار جیسے پراجیکٹ لائیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ریڑھی بان برسوں سے کھلے آسمان تلے کھڑے ہوتے تھے آج انہیں چھت مل چکی ہے، سہولت آن دی گو بازار پراجیکٹ کے قیام کے لئے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے کہا کہ سہولت آن دی گو بازار بننے سے رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کی ضرورت بھی کم ہوگی۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر