سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 بینچز تشکیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے آئندہ عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لیے تین بینچز تشکیل دے دیے گئے۔سپریم کورٹ کی تینوں رجسٹریز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ایک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا, اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ مقدمات سنے گا۔لاہور رجسٹری میں یکم اور دو جنوری کو جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، کراچی رجسٹری میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی تعطیلات کے باعث آئندہ ہفتے صرف ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر