سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت نے سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے سوشل میڈیا پر نان کسٹم پیڈ سامان بیچنے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، سوشل میڈیا پر اسمگلڈ شدہ لاٹ کا مال بیچنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے خلاف مختلف ٹولز استعمال کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر سمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے نمبروں کی تفصیلات حاصل کی جائیں گے، سمگلڈ الیکٹرونکس، گھریلو آلات، سمگل شدہ جوتے اور کپڑے بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ سمگل شدہ میک اپ کا سامان اور میک اپ کے آلات ، کمبل، چادریں قالین بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سمگل شدہ ٹائر، گاڑیوں کے پرزہ جات اور آلات بیچنے والوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سمگل شدہ لیپ ٹاپ، کروم بکس اور کمپیوٹرزبیچنے والوں، چولہے، کوکنگ رینج اور اون بیچنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا، کراکری اور جوسر، چاپرز اور دیگر آلات بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔یہ بھی بتایا گیا کہ سمگل شدہ ڈرائی فروٹس، ٹن فوڈز اور جام جیلی بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، فرنیچرز اور شو پیس کی مارکیٹنگ کرنے والوں، ٹائرز، سینٹری فٹنگز اور دیگر سامان بیچنے والوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سمگلڈ سامان فروخت کرنے والوں کے ای میلز، موبائل نمبرز سے ان کو ٹریس کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگلڈ سامان بیچنے والوں کی پہچان کیلئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، نوٹس بھیجے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر