پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہو رہی ہے۔
کمانڈررائل بحرین نیول فورس ریئرایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےمہمان خصوصی کا استقبال کیا۔پریڈ کے دوران کیڈٹس نے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی جبکہ بحرین کے ریئرایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔پاکستان سےآفیسرکیڈٹ عمرمختارکوچیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا،عراق سے آفیسر کیڈٹ الذھبی فہد حسام فرید کو چیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا۔مڈشپ مین شہاب احمد کو اکیڈمی ڈرک دی گئی، مڈشپ مین محمدعزیرعباس کومجموعی طورپربہترین کارکردگی پراعزازی شمشیرسے نوازا گیا۔کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور ضیا الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی قابل فخر ادارہ ہے۔
میں بھی پاکستان نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں: کمانڈر رائل بحرین نیول فورس
کمانڈررائل بحرین نیول فورس ریئرایڈمرل محمداحمدابراہیم آل بن علی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروقار تقریب میں مدعو کرنے پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکرگزار ہوں، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں بھی پاکستان نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں، کیڈٹس کیلئے امکانات کی ایک دنیا ہے، کیڈٹس اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچائیں، بحرین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے، دوسرے ممالک کے کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے کے لیے پاکستان نیول اکیڈمی کا کردار قافل فخر ہے، پاک بحرین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔اس موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے حلف لیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر