9مئی مقدمات کا تحریری فیصلہ، محمود کو 33، یاسمین اور عمر چیمہ کو 10، 10 سال قید

لاہور(نیشنل ٹائمز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں محمود الرشید کو 33 سال، ڈاکٹر یاسمین، اعجاز چودھری اور عمر چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو دس دس سال قید کی سزا سنائی، میاں محمود الرشید کو الگ الگ سکیشنز میں سزائیں سنائی گئیں۔عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 23 ملزمان کو بری کردیا، ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ دونوں سازش کی میٹینگ میں موجود ہونا ثابت ہوتا ہے، عدالت نے رہنماؤں سمیت سات ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی۔فیصلہ دیا گیا کہ پراسکیوشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت چار رہنماؤں نے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے لیے عوام میں انتشار پھیلایا، پراسکیوشن نے مختلف واٹس ایپ امیسجز اور 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں، ملزمان کے خلاف فرانزک رپورٹس بھی کمرہ عدالت میں پیش کی گئیں۔فیصلہ کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا، ملزمان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج بھی نہیں کیا، ملزمان نے اپنے حتمی بیانات میں خود کو معصوم قرار دیا تاہم پراسکیوشن اپنا کیس ثابت میں کامیاب رہی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر