قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے: مسلح افواج

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) افواج پاکستان کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پیغام میں کہا کہ قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بابائے قوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کی جانب سے بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، افواج پاکستان نے قائداعظمؒ کے ویژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے قائداعظمؒ کے نظریات اور امنگوں کے مطابق بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا، ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ، قومی استحکام، امن و ترقی کیلئے کاوشوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر