نوابشاہ: تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

نواب شاہ (نیشنل ٹائمز)نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، دو افراد نے موقع پر دم توڑا جبکہ دو زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ پیپلز میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔



  تازہ ترین   
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر