چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا وزیراعظم کی پیشکش پر تبصرے سے گریز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کی پیشکش پر تبصرے سے گریز کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ان حالات میں اس پر کوئی بات نہیں کر سکتا، مذاکرات کے حوالے سے معاملات محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس دیکھیں گے، بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کی پیشکش پر کوئی واضح جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لئے مکمل آمادہ ہے تاہم غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ ممکن نہیں ہوں گے۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی میں متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ جائز اور آئینی نکات پر مذاکرات آگے بڑھائے جا سکتے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین کو اسمبلی میں بھی ڈائیلاگ کی دعوت دی جا چکی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر