پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ ، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

بھکر(آئی این پی) بھکر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو ۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھکر کے نواحی گاں چک 34 میں پیش آیا جہاں رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر سوتے ہوئے جوڑے پر فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے نادیہ نامی خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر صدام شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ صدام نے 6 ماہ قبل ہی مقتولہ نادیہ سے پسند کی شادی کی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر