نئے الیکشن کا ہمارا مطالبہ پرانا، حکومت کے خلاف حکمتِ عملی بنانا ہوگی: حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ نئے الیکشن کا ہمارا مطالبہ پرانا ہے، حکومت کے خلاف حکمتِ عملی بنانا ہوگی۔دنیا نیوز کے پروگرام ’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کے نتیجے میں بننے والی حکومت پر عوام کو اعتماد نہیں، ایک طرف قومی کانفرنس کا اعلامیہ، دوسری طرف علیمہ خان کا بیان ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کونسا بیان مستند اورکونسا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نےمحمود خان اچکزئی،بیرسٹرگوہرپراعتماد کا اظہارکیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں کیا قباحت ہے، نوازشریف سےجیل میں ملاقاتیں ہوتی تھیں۔رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرائی جائے، نئے الیکشن کا ہمارا مطالبہ پرانا ہے، پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے اِن کو آگے بڑھنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان پہلے پی ٹی آئی سےیہی پوچھیں گے کس سےبات کرنی ہے، اجتماعی طور پر ملک کو دلدل سے نکالنا ہوگا۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکومت پر پریشر ڈالنے کے لیے ایک اسٹرٹیٹجی بنانا ہو گی، حکومت ایک پارٹی کو جمہوری سپیس کیوں نہیں دے رہی، تحریک انصاف کوجلسے، مظاہروں کی اجازت دینی چاہیے، حکومت ایک پارٹی کو جمہوری سپیس کیوں نہیں دے رہی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوجلسے،مظاہروں کی اجازت دینی چاہیے،اپوزیشن کومتحد ہونا ہوگا، تقسیم سے فائدہ نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کا سربراہ اپوزیشن میں ہے،جوجماعتیں پی ڈی ایم میں تھی وہ بھی اپوزیشن میں آجائیں، موجودہ سسٹم کے ذریعے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر