ملک کو بےشمارمسائل کا سامنا، نفاذ شریعت کیلئے آئینی جدوجہد واحد راستہ ہے: مفتی تقی عثمانی

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ملک کو بےشمارمسائل کا سامنا ہے، نفاذ شریعت کےلیےآئینی جدوجہد ہی ایک واحد طریقہ ہے۔
شہرِقائد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت میں آئین کےتقاضوں کے مطابق علما مقرر کیے جائیں،26 ویں ترمیم میں سود سےمتعلق ترمیم خوش آئند ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سود کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، سود کوختم کرنے کے دستوری تقاضے کو پامال کیا جارہا ہے، باوثوق ذرائع کے مطابق سارے بینکوں کو ترمیم سے مستثنیٰ قرار دیا جارہا ہے۔معروف عالمِ دین کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈرایکٹ کو ہمارے اوپرمسلط کرنے کا مطلب ہم جنسی پرستی کا دروازہ کھولنا ہے، اس حوالے سے بھی علما کرام نے اپنا موقف دینا ہے، ہمارے ملک کو بےشمار مسائل کا سامنا ہے، نفاذ شریعیت کے لیے آئینی جدوجہد ہی ایک واحد طریقہ ہے۔مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ مسلح جدوجہد شریعت کے بالکل خلاف اور بغاوت ہے، دہشت گردی کا طوفان ملک پر مسلط ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے، دینی مدارس کا معاملہ بھی کئی سالوں سے لٹکا ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر