مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں، شیری رحمان

کراچی (آئی این پی)نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں، مودی حکومت نے عملی طور پر کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا جیل بنایا ہوا ہے، 9 لاکھ سے زائد غاصب بھارتی فوج نے ریاسی طاقت کے زور پر معصوم کشمیریوں پر ظلم و جبر اور قتل و غارت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ جمعرات کو انہوں نے اپنے بیان کہا کہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے جبکہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا تنازعہ ہے ، عالمی دنیا اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں کروا سکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے عالمی برادری خاموشی توڑے اور کردار ادا کرے ، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ہمیں مسلسل آواز اٹھانی چاہیے ، پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی کشمیریوں کی آواز ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر