پی آئی اے کی نجکاری آج، 75 فیصد حصص کیلئے بولیاں لگائی جائیں گی

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز)پی آئی اے کی نجکاری آج ہوگی، نجکاری کمیشن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 75 فیصد حصص کے لیے بولی کا انعقاد کرے گا۔بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے دس بجے جمع کرائی جائیں گی، پی آئی اے کی بولی کے لئے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری دیں گے۔دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہونے والی ایک تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی، تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا، نجکاری کا عمل طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔51 سے 100 فیصد حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے پر خرچ ہو گا اور 7.5 فیصد قومی خزانے میں جائے گا۔بین الاقوامی آبزرورز پی آئی اے کی بولی کا عمل دیکھنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، ایوی ایشن ماہر تبسم پردیسی نے کہا کہ پی آئی اے کی کامیاب نجکاری معیشت کے لئے اہم ہے، پاکستان کے بڑے بزنس گروپس کے پاس بزنس پلان موجود ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر