فیلڈ مارشل سے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشیا کپ جیتنے پر گرمجوشی سے مبارکباد

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی ہے، جس میں فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور متعلقہ حکام کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہاکہ یہ کارنامہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے ٹیم کے ڈسپلن، ٹیم ورک اور جرات مندی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے نوجوان ملک کے مستقبل کی بنیاد ہیں، جن کی توانائی، صلاحیت اور کردار قوم کی ترقی اور عالمی مقام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے، نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں نمایاں کرنے اور قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے نظم و ضبط، ایمانداری اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ان کی حوصلہ افزائی اور حمایت ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر