سابق وزیراعظم و صدر آزادکشمیر عبدالحمید خان کے پوتے ڈاکٹر عبدالحلیم کا انتقال

مظفرآباد (نیشنل ٹائمز)‎آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیرِ اعظم و صدر خان عبد الحمید خان کے پوتے ڈاکٹر عبدالحلیم خان انتقال کر گئے۔
معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عبدالحلیم خان پشاور میں انتقال کر گئے، مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا تھے، ڈاکٹر عبدالحلیم خان قانون ساز اسمبلی کے رکن عبدالماجد خان کے بڑے بھائی جبکہ عبدالـمتین خان (یو کے) کے بھائی تھے۔رحوم ایک مخلص اور پیشہ ور ڈینٹل سرجن ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت شفیق، ملنسار اور منکسرالمزاج انسان تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے عیدگاہ مسجد مظفرآباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مظفرآباد کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور، مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین نے ڈاکٹر حکیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئر سپریم کورٹ جج جسٹس رضا علی خان نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں ڈاکٹر حلیم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی اور دعا کی کہ رب کریم ڈاکٹر حلیم کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔ڈاکٹر حلیم جناح ڈینٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی تھے اور فروری میں ان کی ریٹائرمنٹ ہونا تھی، ان کے انتقال سے اہلِ خانہ، ساتھیوں اور دوست احباب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ڈاکٹر عبدالحلیم خان نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آخری سانس لی، جہاں وہ سنگین دل کی بیماری کے باعث متعدد عوارض کے علاج کے لیے کئی ہفتوں سے زیرِ علاج تھے۔ڈاکٹر عبدالحلیم خان نے اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے میں ایک بڑا ذاتی سانحہ بھی جھیلا، جس میں ان کے والدین عبد الواحید خان اور والدہ شیریں واحد جو اس وقت آزاد کشمیر کابینہ کے رکن تھے جاں بحق ہو گئے تھے، اس سانحے میں ان کے تینوں بچے بھی جان سے گئے تھے، جبکہ مجموعی طور پر خاندان کے 21 افراد اس آفت کا شکار ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر