ڈی جی آئی ایس پی آر کی اِیرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

(نیشنل ٹائمز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اِیرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی نشست میں طلبہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی معلومات کے پس منظر اور اصل حقائق کو جاننا ضروری ہے تاکہ گمراہ کن بیانیے نقصان نہ پہنچا سکیں۔طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست کے دوران تمام سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے جس سے کئی غلط فہمیاں دور ہوئیں، طلبہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے آگاہی سیشنز نوجوانوں کو حقائق سمجھنے، قومی بیانیے کو جانچنے اور ذمہ دار شہری بننے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ طلبہ کو اپنی توانائیاں مثبت سمت میں بروئے کار لاتے ہوئے تخلیقی صلاحیتوں کو سیکھنے پہ لگانی چاہیں، نشست کے اختتام پر طلبہ نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر