ملک بھر میں تمام سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارت توانائی نے ملک میں تمام سولر صارفین کے لئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کی منظوری دی، نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جارہا ہے، نیٹ بلنگ کے تحت فی یونٹ قیمت 11 روپے ہوگی۔ذرائع نیپرا کے مطابق صارفین سے سولر معاہدہ کی مدت 5 سال کر دی گئی، نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولر صارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نیٹ بلنگ میں صارف کے لیے نئی فی یونٹ قیمت مقرر کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ صارف کے سولر سے بنائے گئے یونٹس کی قیمت نیپرا مقرر کرے گی، صارف جو یونٹ استعمال کرے گا، اس کا ریٹ نیپرا ٹیرف کے مطابق ہوگا، جو یونٹ سولر سے پیدا ہوں گے ان کا فکس ریٹ ہوگا۔واضح رہے کہ نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا، آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہو گا، پہلے گھریلو صنعتی کمرشل صارفین 25 کلو واٹ تک کو لائسنس سے استثنیٰ تھا۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا، وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بنا چلنا ممکن نہیں۔وزارت توانائی حکام کے مطابق سولر ٹیرف تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے، رولز و ٹیرف وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر