کراچی میں دھند سے حد نگاہ متاثر، کئی بین الاقوامی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کئی بین الاقوامی پروازوں کا رخ دوسرے ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔کراچی میں صبح کے وقت سرجانی ٹاؤن، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس کے اطراف میں دھند کا راج رہا، اس کے علاوہ ایم نائن موٹروے پر حد نگاہ صفر رہی اور مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ ناردرن بائی پاس، یونیورسٹی روڈ اور کریم آباد سمیت شہر بھر میں دھند ریکارڈ کی گئی۔ادھر محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب شہر میں دھند کے باعث آنے والی 6 بین الاقوامی پروازیں دیگر ایئرپورٹس پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دھند کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کر دی گئیں، نجی ایئر لائن کی پرواز جدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد منتقل کر دی گئی۔ترجمان پی اے اے نے مزید بتایا کہ محدود حد نگاہ میں پروازوں کی منتقلی معمول کا حفاظتی اقدام ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر