محمود اچکزئی اور ناصرعباس ہمارے اپوزیشن لیڈر، نوٹیفکیشن کی پرواہ نہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) محمود اچکزئی اور ناصرعباس ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں چاہیے نوٹیفکیشن ہو یا نہ ہوا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے قومی کانفرنس کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہناتھا کہ اس وقت عمر ایوب کی کمی محسوس ہو رہی ہے، 26ویں ترمیم سے پہلےبھی عدلیہ سے خوش نہیں تھے،آج بھی نہیں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت مقبول قائد صرف بانی پی ٹی آئی ہے، ہم سے سیٹیں چھین لی گئیں، ہری پور کی نشست بھی چھین لی، عوام آج بھی تحریک چلانے کو تیار ہے ، حکومت کیلئےلوگ نہیں آئیں گے،اپوزیشن بلائے تو ضرور آئیں گے، عمرایوب کو 50 سال،شبلی فرازکو 40 سال قید کی سزا ہوگئی۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن ہو نہ ہومحمود اچکزئی اور ناصرعباس ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں، اپوزیشن لیڈرز نے ڈائیلاگ کرنا ہے یا احتجاج،ہم ان کے ساتھ ہیں، اس وقت 175 سیاسی جماعتیں ہیں ،14 پارٹیاں پارلیمنٹ میں ہیں ، اپوزیشن لیڈرکے معاملے میں ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی سننے کو تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر