مریِضہ کے لواحقین سے بدسلوکی پر ایکشن، ڈاکٹر نوکری سے برخاست

ملتان(نیشنل ٹائمز) نشتر ہسپتال ملتان میں ڈاکٹر کی جانب سے مریِضہ کے لواحقین سے بد سلوکی کا معاملہ، ایڈیشنل ہاؤس آفیسر ڈاکٹر قاسم جمال کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
واقعہ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی جس کے مطابق 18 دسمبر 2025 کو شام ساڑھے چار بجے نشتر ہسپتال ملتان کے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مریضہ شمیم اختر نے رپورٹ کیا۔رپورٹ کے مطابق مریضہ میں کرونک لیور ڈیزیز کی تشخیص ہوئی، ڈیوٹی پر موجود سینئر رجسٹرار نے مریضہ کو دیکھا اور علاج کی سپرویژن کی۔علاج کے دوران ڈاکٹرز اور مریضہ کے لواحقین میں بحث مباحثہ شروع ہوا، مریضہ کے لواحقین نے ڈاکٹرز کے ساتھ بد سلوکی کی جو جھگڑے کا سبب بنی۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر قاسم جمال کو نوکری سے برخاست کرکے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر