ہزارہ ڈویژن کے گھنے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی، متعدد علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

ایبٹ آباد(نیشنل ٹائمز) ہزاہ ڈویژن کے مختلف مقامات پر گھنے جنگلات میں شدید ترین آگ بھڑک اٹھی جس نے متعدد علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔گلیات، ایوبیہ، پائپ لائن اور توحید آباد کے جنگلات میں جبکہ دوسری جانب چیچیاں انٹر چینج اور حویلیاں بائی پاس بھی شدید آگ کی لپیٹ میں آگیا، ریسکیو1122 کی فائر وہیکلز اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔آگ تیزی سے پھیلتے ہوئے وسیع جنگلاتی رقبے تک پھیل گئی، نتھیاگلی اور ایوبیہ سے ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ آپریشن کیا، دشوار گزار راستوں اور شدید اندھیرے کے باوجود ریسکیو1122 اہلکاروں کو آگ بجھانے کے عمل میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔آگ کی شدت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن اور ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود 30 اہلکاروں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے، صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مانسہرہ اور ہری پور سے اضافی ریسکیو ٹیمیں طلب کر لی گئیں۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر