اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات ہوئی جس میں احساس پروگرام کے مختلف شعبوں پر گفتگو ہوئی۔جمعرات کو وزیر اعظم عمران کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات ہوئی جس میں سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن میں ٹیم کے ساتھ احساس ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے لکھا کہ احساس ریڑھی بان اقدام اور ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے ہمراہ احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی جامع نشستیں ہوئیں۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات، احساس پروگرام کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کی گئی



