عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا: بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف آج کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے بلگری جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوائی۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا لازمی تھا، تحفہ کوڑیوں کے داموں خرید کر فراڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی، مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ ان دونوں کو ایک کروڑ 64 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔احتساب عدالت کے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنایا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر