بھارتی دہشت گردی سے خطے میں کوئی بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے: شیری رحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کو کوئی جواب نہیں دیا، بھارتی دہشت گردی سے خطے میں کوئی بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھارت کو وقت دیا مگر اس نے جواب نہیں دیا، بھارت انٹرنیشنل ٹیررازم میں ملوث پایا گیا، سڈنی فائرنگ واقعہ میں بھی بھارتی شہری ملوث پائے گئے۔شیری رحمان نے بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس بھی دیکھے کہ بھارت کا دہشتگردی میں کیا کردار ہے، یواین رپورٹ میں بڑے تنازعات پھیلنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا، بھارت دہشتگردی اورسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا۔اس موقع پر سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کو انٹرنیشل سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان کا مؤقف سچ اورحقائق پر مبنی تھا، بھارت کا رویہ بہت غیر ذمہ دارانہ ہے۔سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کا اصل چہرہ انٹرنیشنل کمیونٹیز کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، بھارت کے پاس اس وقت کسی چیز کا جواب نہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہمیشہ امن کی خواہش رکھی۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر