مقبوضہ کشمیر کیلئے ہر وقت جنگ کو تیار ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے ہر وقت جنگ کو تیار ہیں، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ،پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کی پانچویں بڑی طاقت ہیں اور ہم نے کشمیر کے لیے 4 جنگیں لڑی ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر کے لیے ہر وقت جنگ کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی ملک نے کسی علاقے پر قبضہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی آر ایس ایس کی سوچ کے مطابق چل رہے ہیں۔ آج سلامتی کونسل، یورپی یونین اور برطانوی پارلیمان میں کشمیر پر بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے۔ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر