18 دسمبر: یومِ قائدِ کشمیر، تاریخ ساز کردار اور قیادت کی شاندار داستان

لاہور(نیشنل ٹائمز) رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کا شمار جموں و کشمیر کے علم و بصیرت اور جرأت مند سیاسی رہنما میں ہوتا ہے۔
آپ کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ہندو انتہا پسندی اور ڈوگرہ حکومت کے مظالم کیخلاف منظم جدوجہد کا آغاز ہوا، 1931ء کے خون آشام واقعات، خصوصاً جامع مسجد جموں کی تقریر، تحریکِ حریت کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئے۔13 جولائی 1931ء کو سنٹرل جیل سری نگر کے سامنے 22 مسلمانوں کی شہادت کے بعد چوہدری غلام عباس تحریک کے پہلے اسیر بنے، 1932ء میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قیام نے کشمیری مسلمانوں کو متحد اور مؤثر سیاسی پلیٹ فارم فراہم کیا۔چوہدری غلام عباس کی قیادت میں کشمیری مسلمانوں کو پہلی بار قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی اور ریاستی سطح پر اجتماعی حقوق دیے گئے، 1947ء میں بطور نگرانِ اعلیٰ آزاد کشمیر چوہدری غلام عباس نے ہزاروں مہاجرین کی باعزت آبادکاری کو یقینی بنایا۔1951ء میں کشمیری قوم کے غیر متزلزل اعتماد اور والہانہ محبت کے باعث چوہدری غلام عباس کو باضابطہ طور پر “قائدِ کشمیر” کا اعزاز دیا گیا، چوہدری غلام عباس نے سیاسی آزادی، مضبوط ادارے اور پاکستان سے والہانہ تعلق کو کشمیری مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔چوہدری غلام عباس کی زندگی تاریخِ کشمیر اور پاکستان سے اٹوٹ رشتہ کی روشن اور ناقابلِ تردید شہادت ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر