ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 1 پشاور سے صوابی، ایم 4 شیر شاہ سے شام کوٹ، ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک بند رکھا گیا ہے، دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کے باعث حکام نے شہریوں کو دھند میں غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے، پشاور 577 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 344 اور گجرات کا 249 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ لاہور 225 ایئر انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلوددہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق رحیم یار خان اور سیالکوٹ 500 اے کیو آئی کے ساتھ پنجاب کے آلودہ ترین شہر ہیں جبکہ خانیوال کا ایئر انڈیکس 371 اور نارووال کا 353 ریکارڈ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر