قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں: صدر مملکت

اسلام آبادر(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
اپنے بیان میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ریاستِ قطر کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی و قطری عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرپا برادرانہ تعلقات قائم ہیں،امیرِ قطر کی قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی اور کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ خطے اور عالمی سطح پر قطر کا مثبت کردار قابلِ تحسین ہے،قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، افرادی قوت اور عوامی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد ہیں۔آصف علی زرداری نے پاکستان اور قطر کی دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
کسانوں کو خراجِ تحسین
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ کسان کے موقع پر پاکستان کے کسانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کسان ملکی معیشت، غذائی خودکفالت اور دیہی ترقی کی بنیاد ہے، خود زراعت سے وابسطہ گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے کسانوں کی محنت، کامیابیوں اور مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کے کروڑوں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ اور قومی ترقی کا اہم ستون ہے، پانی کی قلت، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی لاگت میں اضافہ پاکستانی کسانوں کیلئے بڑے چیلنجز ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسانوں کی فلاح، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک بہتر رسائی کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، زرعی شعبے کی مضبوطی سے ہی پاکستان میں غذائی تحفظ، پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر