شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی بھارتی اقدامات کو دو سال ہوگئے، عالمی برادری اور ادارے بھارت کو اس کے ظلم اور قانون شکنی پر کٹہرے میں کھڑا کریں ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا، ظلم وستم کے انتہاء کردی، سلامتی کونسل نشستند، گفتند، برخاستند تک محدود رہی ،دو سال میں بھارت نے کھلم کھلا مقبوضہ کشمیر میں من مانیاں جاری رکھیں اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا 5 اگست 2019 سے مودی نے بہادر کشمیریوں پر نفسیاتی دباو پیدا کیا لیکن وہ کشمیریوں کا آہنی عزم متزلزل نہیں کرسکا، نہ کر سکے گا ،اہل پاکستان کشمیر کاز پرمظلوم کشمیریوں کی امنگوں اورمفادات کی ترجمانی کرتے رہیں گے،5 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوا، ماورائے عدالت شہادتیں کئی گنا بڑھ گئیں ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں سینکڑوں شہادتیں ہوئیں،کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سیاسی قیادت پابند سلاسل ہے ،ستم ظریفی ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی قانون کی خلاف ورزی کابڑا مجرم بھارت ہی سلامتی کونسل کی اس وقت صدارت کررہا ہے ،بھارت اسی ادارے کی صدارت کی کرسی پر براجمان ہے جس کی قراردادوں کی سات دہائیوں سے خلاف ورزی کررہا ہے ،ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اگست کے مہینے میں بھارت اس ادارے کا صدر ہے جس کی قراردادوں کی خلاف ورزیوںکا وہ خود مجرم ہے ،5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی برادری کے لئے سوالیہ نشان ہے ،حکومت پاکستان کواگست میں سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنا چاہئے تھی کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق استصواب رائے سمیت اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عمل کرایا جائے،آج کے دن مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ہمت، حوصلے، عزم صمیم اور آزادی کے حصول کے لئے غیرمتزلزل ارادے کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا اہل جموں وکشمیر کی عظیم ترین قربانیاں اور مسلسل جدوجہد ان کی آزادی کی ضمانت ہے، ان شائ￿ اللہ وہ فتح حاصل کرکے رہیں گے ،ان شائاللہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر سے اسی طرح جانا پڑے گاجس طرح انگریز سامراج برصغیر سے جانے پر مجبور ہوا تھا ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کے حصول تک پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہے گی ،ہم شہدائکے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں، مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حقیقی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر