پاک نیوی کی چوتھی آبدوز ’غازی‘ کی چین میں رونمائی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)پاکستان نیوی کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’غازی‘ کی چین میں رونمائی ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آبدوز ’غازی‘ کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس پر لانچنگ کی گئی، ’غازی‘ کی لانچنگ کے ساتھ ہی پاکستان نیوی نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چین میں زیرِ تعمیر تمام چاروں آبدوزیں سی ٹرائلز کے مراحل سے گزر رہی ہیں، آبدوزیں پاکستان کے حوالے کئے جانے کے آخری مرحلے میں داخل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت پاکستان نے ہنگور کلاس کی آٹھ آبدوزوں کے حصول کے لیے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں، باقی چار آبدوزیں پاکستان میں بنائی جائیں گی۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ یہ آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی، آبدوزیں طویل فاصلے سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہانگر کلاس آبدوزیں خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔خیال رہے لانچنگ کی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر