وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت 5 ایم پی ایز اشتہاری قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے پانچ اراکینِ صوبائی اسمبلی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا،عدالتی اشتہار کے مطابق مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پانچوں ملزمان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے، عدالت کی جانب سے اشتہار کے ذریعے ملزمان کو 30 روز کے اندر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ملزمان مقررہ 30 دن کے اندر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 دسمبر کو ملزمان کے خلاف اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد عدالتی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر