شدید دھند کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

صادق آباد، حیدر آباد، جھنگ(نیشنل ٹائمز)شدید دھند کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔
جھنگ میں کوئٹہ جانے والی مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔اوچ شریف میں بس اور ٹریلر میں تصادم کے باعث خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے، لیاقت پور میں دھند کے باعث کار کھالے میں جاگری جس سے دو سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔صادق آباد میں دھند کے باعث شوگر ملز کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور سوزوکی پک اپ میں تصادم کے باعث ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ریسکیو عملہ کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر