کشمیر بھارت کا کبھی تھا نہ ہوگا، انڈیا سرحد پار دہشتگردوں کی سرپرستی بند کرے: پاکستان

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا کبھی تھا نہ ہوگا، جموں و کشمیر بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر رد عمل میں کہا کہ 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود حق خود ارادیت کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، بھارت ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج اور بی ایل اے کی پشت پناہی کرتا ہے۔گل قیصر سروائی کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پار دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت شمالی امریکا سمیت مختلف ملکوں میں قتل و غارت میں ملوث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف بارہا جارحیت کی ہے، جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے، پاکستانی قونصلر نے ایک بار پھرمطالبہ کیا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی بند کرے۔پاکستانی نمائندے نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا بیان حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کرنے اور ایک بین الاقوامی معاہدے کی غلط تشریح کے مترادف قرار دیدیا۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی شق میں یکطرفہ معطلی یا ترمیم کی اجازت نہیں دی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر