پاکستان کی سڈنی واقعہ کی شدید مذمت، غزہ میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے سڈنی حملے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی جانب سے سڈنی واقعے کی شدید مذمت کی گئی، عاصم افتخار نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے، جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بلا تاخیرعملدرآمد ضروری ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہئے، یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مکمل، محفوظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دی جائے، عاصم افتخار نے غزہ اور مغربی کنارے میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر