مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

لاہور(نیشنل ٹائمز) ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔
بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بھی بس الٹ گئی جس کے باعث 5 مسافر زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، موٹرویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال میں دھند کا راج ہے، اس کے علاوہ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان ا ور صادق آباد میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے، لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 224 ریکارڈ کیا گیا ہے، فیصل آباد میں اے کیو آئی 273، گجرات میں 270 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ خیبرپختونخوا کی فضا بھی آلودہ ہے، پشاور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 258 تک پہنچ گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر